اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

لیسکو نے نیٹ میٹرنگ بلنگ کے طریقہ کار میں ترمیم کر دی

12 Aug 2025
12 Aug 2025

(لاہور نیوز) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے نیٹ میٹرنگ منصوبے میں بلنگ کے طریقہ کار میں ترمیم کر دی ہے۔ نئے طریقہ کار کے تحت صارفین کے بلوں میں پیدا اور استعمال شدہ بجلی کا حساب مزید شفاف انداز میں درج کیا جائے گا تاکہ ادائیگی اور کلیئرنس کے عمل میں بہتری لائی جا سکے۔

ترمیم کے ذریعے تمام تر اختیارات متعلقہ ایس ڈی اوز کے سپرد کر دیئے گئے، اے ایم آئی میٹرز کی بلنگ کو کنٹرول روم سے منسلک کرنے کے اختیارات ایس ڈی اوز کے سپرد کر دیئے گئے، چیف انجینئر کی جانب سے تمام سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے۔

قبل ازیں لیسکو میں بلنگ کیلئے 4 مقامات پر دستخط ضروری تھے، ایس ڈی او، ایکسیئن، ایس ای اور مینجر پی آئی یو کے دستخط ہوتے تھے، طریقہ کار تبدیل ہونے سے بڑے کنکشنز کی بلنگ بروقت کی جا سکے گی جبکہ بروقت بلنگ سے صارفین اور لیسکو کو آسانی ہو جائیگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے