اپ ڈیٹس
  • 295.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.59 قیمت فروخت : 39.66
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.80 قیمت فروخت : 282.30
  • یورو قیمت خرید: 326.60 قیمت فروخت : 327.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.67 قیمت فروخت : 378.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.00 قیمت فروخت : 181.32
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.55 قیمت فروخت : 202.91
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.09 قیمت فروخت : 75.23
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.26 قیمت فروخت : 77.40
  • کویتی دینار قیمت خرید: 921.13 قیمت فروخت : 922.76
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 354500 دس گرام : 303900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 324956 دس گرام : 278573
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4046 دس گرام : 3473
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پتوکی، مریدکے، عارف والا میں سی سی ڈی کے مقابلے، 4 ڈاکو ہلاک

08 Aug 2025
08 Aug 2025

(لاہور نیوز) قصور، مریدکے اور عارف والا میں سی سی ڈی کے ڈاکوؤں سے مبینہ مقابلوں میں 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

سی سی ڈی حکام کے مطابق تھانہ صدر پتوکی کی حدود کیرانی والا کے قریب کرائم کنٹرول یونٹ اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس میں دو ڈاکو علی شیر اور مشتاق ہلاک ہو گئے، ان کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔

حکام کے مطابق دونوں ڈاکو ڈکیتی، راہزنی قتل اور اقدام قتل جیسی وارداتوں میں مطلوب تھے، دوران ڈکیتی چھینا گیا مال مسروقہ سونا اور نقدی بھی برآمد ہوئی، سی سی ڈی کے زخمی اہلکار ساجد کو بازو پر گولی لگی جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ادھر مریدکے کی پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ چک 34 روڈ پر سی سی ڈی اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہو گئے، مارا گیا ڈاکو رفاقت ڈکیتی اور قتل کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا، لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

علاوہ ازیں عارف والا کے سی سی ڈی حکام نے بتایا کہ 95 ای بی میں سی سی ڈی اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہو گئے۔

سی سی ڈی حکام کے مطابق مارے گئے ڈاکو سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا ہے، ڈاکو 20 سے زائد سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے