
(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت کا گرین کوریڈور منصوبہ شروع کرنےکا فیصلہ، شاہدرہ سے رائیونڈ تک ریلوے ٹریک سے منسلک ایریا کو گرین بیلٹس میں تبدیل کیا جائے گا۔
پی ایچ اے اور پاکستان ریلویز کےاشتراک سے گرین کوریڈورمنصوبہ مکمل کیا جائے گا، مختلف پوائنٹس پر شہریوں کیلئے تفریحی مقامات بنائے جائیں گے۔
ریلوے کی پرانی بوگیوں میں لائبریریاں اورکیفے بنائے جائیں گے، منصوبے پر تقریباً2ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔
منصوبے کی لمبائی 40 کلومیٹر اور رقبہ تقریباً 700 کنال ہے، گرین کوریڈور منصوبہ ایک سال میں مکمل کیا جائے گا، منصوبے کو کل چار پیکیجز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
محکمہ ہاؤسنگ نے منصوبے کا پی سی ون محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو بھجوا دیا، پہلے پیکج میں شاہدرہ سے ریلوے سٹیشن پھردوسرے میں والٹن تک کام مکمل کیا جائے گا۔
تیسرے پیکج میں والٹن سے کوٹ لکھپت پھرچوتھے میں رائیونڈ تک مکمل کیا جائے گا، محکمہ ہاؤسنگ پنجاب منصوبے کی براہ راست نگرانی کرے گا۔