29 Jul 2025
(دنیا نیوز) پاکستان نے عالمی جونیئر ٹیم سکواش چیمپئن شپ کے تیسرے لیگ میچ میں فرانس کے ہاتھوں شکست کے باوجود ناک آؤٹ راؤنڈ میں جگہ بنالی۔
مصر کے شہر نیو قاہرہ میں جاری عالمی جونیئر سکواش ٹیم چیمپین شپ کے گروپ ایف میں فرانس نے پاکستان کو 1-2 سے شکست دے دی۔
قبل ازیں پاکستان نے برازیل اور کویت کو مات دی تھی، فرانس کے خلاف مقابلے میں پاکستان کے عبداللہ نواز کو شکست ہوئی، تاہم، محمد عمیر عارف نے اپنا میچ جیت کر مقابلہ 1-1 کر دیا مگر انس علی شاہ بخاری اپنے حریف تھامس گارسیا سے ہار گئے۔
فرانس کے ہاتھوں ناکامی کے باوجود پاکستان پوائنٹس کی بنیاد پر گروپ میں سر فہرست ہوکر ناک آؤٹ مرحلہ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گیا۔
