اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.87
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.70 قیمت فروخت : 282.20
  • یورو قیمت خرید: 327.95 قیمت فروخت : 328.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.53 قیمت فروخت : 381.20
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.45 قیمت فروخت : 183.77
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.45 قیمت فروخت : 204.81
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.91 قیمت فروخت : 1.92
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.08 قیمت فروخت : 75.22
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.23 قیمت فروخت : 77.37
  • کویتی دینار قیمت خرید: 922.67 قیمت فروخت : 924.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 360000 دس گرام : 308600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 329998 دس گرام : 282881
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4092 دس گرام : 3512
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انضمام الحق اور سرفراز احمد نے ٹیپ بال کرکٹ کی مقبولیت کو خوش آئند قرار دے دیا

28 Jul 2025
28 Jul 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان انضمام الحق اور سرفراز احمد نے ٹیپ بال کرکٹ کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت کو خوش آئند قرار دے دیا۔

ٹیپ بال ٹورنامنٹ کے فائنل کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ اور سابق چیف سلیکٹر انصمام الحق نے کہا کہ ان کے دور میں ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھی 50 لاکھ روپے انعامی رقم نہیں ہوتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ شائقین بھی بہت بڑی تعداد میں ٹیپ بال کے مقابلے دیکھنے کے لیے اسٹیڈیمز کا رخ کرتے ہیں، ٹیپ بال کے نامور کھلاڑیوں کی عوامی مقبولیت بھی قابل فخر ہے۔

اس موقع پر سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے ابتدائی دور میں سڑکوں پر بہت ٹیپ بال کرکٹ کھیلی اور آج اس مقام پر پہنچے۔

سرفراز احمد نے مداحوں کے جوش و خروش کی تعریف کرتے ہوئے ملک بھر میں کثیر انعامی رقم کے ٹیپ بال مقابلوں کے انعقاد پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے