
26 Jul 2025
(لاہور نیوز) چلتی ٹرین سے سیلفی لینے کا شوق نوجوان کی جان لے گیا۔
ذرائع کے مطابق ہلوکی کے قریب چلتی ٹرین سے سیلفی بناتے ہوئے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
نوجوان ٹرین میں کھڑا ہو کر سیلفی لیتے ہوئے ٹریک کے ساتھ موجود کھمبے سے ٹکر گیا،کھمبے سے ٹکرانے سے نوجوان کے سر اور جسم کے دیگر حصوں میں شدید چوٹ آئی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔