اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مثالی گاؤں منصوبہ میں عوامی ضروریات مدنظر رکھی جائیں گی: مریم نواز

26 Jul 2025
26 Jul 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مثالی گاؤں منصوبہ میں عوامی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ترجیحات کا تعین کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں مثالی گاؤں، ستھرا پنجاب اور ویسٹ ٹو ویلیو پراجیکٹس پر بریفنگ دی گئی، وزیراعلیٰ نے مثالی گاؤں پراجیکٹ کی جلد از جلد تکمیل کے لیے ڈیڈ لائن طلب کرلی۔

پنجاب میں 1200 دیہات کو مثالی گاؤں بنانے کے پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، ہر مثالی گاؤں میں 24/7 واٹر سپلائی، مکمل سیوریج نیٹ ورک اور ویسٹ مینجمنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ بنیں گے۔

پنجاب کے مثالی گاؤں میں پختہ گلیاں، سڑکوں کی بحالی، چلڈرن پارک اور شجرکاری بھی ہوگی، مثالی گاؤں میں گھروں پر نمبر لگائے جائیں گے اور سائن بورڈ بھی نصب ہوں گے۔

اجلاس میں مثالی گاؤں کے لیے سولر سسٹم سے چلنے والے واٹر سپلائی ماڈل اور سیوریج سسٹم پر بریفنگ دی گئی، مثالی گاؤں پراجیکٹ کے تحت پائلٹ فیز کے 130 دیہات میں ترقیاتی منصوبے مکمل کر لیے گئے۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ مثالی گاؤں پراجیکٹ میں عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ترجیحات کا تعین کیا جائے گا، مثالی گاؤں کے تحت ہر گاؤں کو مکمل طور پر ڈویلپ کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے