اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب اسمبلی کا اجلاس، سیلاب میں شہید ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی

25 Jul 2025
25 Jul 2025

(لاہور نیوز) پینل آف چیئرمین کی زیر صدارت ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں دہشت گردی میں شہدا افواج پاکستان اور سیلاب میں شہید ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

پینل آف چیئرمین کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 39 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ 

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن وقاص مان کے بیٹے اور معروف سیاستدان میاں اظہر کے انتقال پر فاتحہ کروائی گئی، پنجاب اسمبلی میں حالیہ دہشت گردی میں شہدا افواج پاکستان و دیگر فورسز کے انتقال پر بھی دعائے مغفرت کی گئی، اس کے علاوہ چیف وہپ رانا محمد ارشد نے سیلاب میں شہید ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کروائی۔

بعدازاں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے پوائنٹ آف آرڈر پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ہر ممبر کا سر شرم سے جھکا ہوا ہے وہ ضمیر کی آواز پر پریشان ہے، جس طرح اس ملک میں لاوا نئے فسطائیت و بربریت کا راج ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارمُ سینتالیس سے جھوٹ مینڈیٹ دیا اس معاشرے و ملک کو بند گلی میں قید کردیا ہے، فروری 8 میں پلاننگ سے بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کی آشیر باد سے ججوں کو یرغمال بناکر دھونس سے پولیس کو استعمال کرکے رزلٹ لئے۔

معین ریاض قریشی نے کہا کہ چادر چار دیواری اور ورکرز کو جیلوں میں ڈالا گیا، بانی پی ٹی آئی جو عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے اور رہے گی آج وہ ڈیتھ سیل میں قید ہے، اس کی بیوی جیل میں بغیر جرم کے سزا کاٹ رہی ہے، خان کی بیوی کو وضو کیلئے گندا پانی دیا جا رہا ہے۔ خان کی بہنیں کبھی ایک تو کبھی دوسری عدالت میں دھکے کھا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے گریبانوں میں جھانکنا ہوگا سیلاب و بارشوں کے باوجود آنکھیں نہیں کھل رہیں۔

ڈپٹی اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اس ہفتہ لاقانونیت کی ایک اور نئی داستان لکھی گئی، پنجاب کی بارہ کروڑ عوام کے صوبہ کے اپوزیشن لیڈر کو دس سال کی سزا دی گئی، حکومتی بنچوں سے بھی کہوں گا سزا پر ہمارے ساتھ کھڑے ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ ملک احمد خان بھچر کے خلاف مقدمہ تھا نو ماہ بعد ایف آئی آر ضمنی میں نام ڈالا گیا اسے سزا کےلئے دو ججز تبدیل کئے گئے۔ احمد چٹھہ اور  بلال اعجاز ورک سمیت انتیس ورکرز کو بھی سزا دی گئی، ملک احمد خان بھچر کو سزا اس لیے دی کیونکہ بارہ کروڑ عوام کا صوبہ ہے، اس کی ترجمانی کی عوامی مسائل پر آواز بلند کی۔

اپوزیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر، بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ اپوزیشن نے احمد خان بھچر کی گرفتاری کے خلاف نعرے بازی کی۔ جس کے بعد اپوزیشن ایوان سے نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کر گئی۔ 

چیف وہیب مسلم لیگ نون رانا محمد ارشد نے ایوان میں گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ سرحدوں پر حملہ کرنے والے نو مئی کے مجرمان شہدا کے مجسموں کو آگ لگانے کے بعد کس منہ سے امن کی بات کرتے ہیں، اپوزیشن شر انگیزوں کا ٹولہ ہے جو فتنہ کی پشت پناہی کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی نواز شریف کے خلاف آنے والے فیصلوں پر اعتراف تھا لیکن ہم  نے کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ نہیں کیا۔

رانا محمد ارشد نے کہا کہ ہمیں اپوزیشن لیڈر کو ملنے والی سزا پر افسوس ہے، ہم انہیں کہتے ہیں عدالتوں کا سامنا کریں، یہ لوگ عدالتوں میں جانے کے بجائے مفرور ہو گئے ہیں کسی سزا یافتہ شخص کی تصویر ایوان میں لانے کی اجازت نہیں، دو ہزار اٹھارہ میں آر ٹی ایس سسٹم کے فوت ہونے کے باعث یہ برسر اقتدار آئے، انہیں نشان عبرت بنانا ضروری ہے اگر یہ ہمارے شہدا کے مجسموں کو آگ لگائیں گے تو انہیں کیسے چھوڑا جائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز گذشتہ روز ننکانہ صاحب میں سیلاب متاثرین کی مدد کر رہی تھیں جبکہ دریائے سوات میں چودہ لوگ سیلاب سے بہہ گئے وزیر اعلیٰ کے پی کے کدھر تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے