اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان سپورٹس بورڈ کا عمر میں جعلسازی کرنیوالے کھلاڑیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

21 Jul 2025
21 Jul 2025

(لاہورنیوز) پاکستان سپورٹس بورڈ نے عمر میں جلعسازی کرنیوالے جونیئر کھلاڑیوں کیخلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا۔

پی ایس بی کی جانب سے 21 سال تک کے جونیئر کھلاڑیوں کے لیے شناختی کارڈ یا ب فارم،سلیکشن کمیٹی کے ارکان کے نام، دانتوں کا معائنہ اور ریڈیالوجیکل ٹیسٹ لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری جنرل کی تصدیق شدہ میڈیکل رپورٹس اور تمام متعلقہ دستاویزات بھی پاکستان اسپورٹس بورڈ میں جمع کرانا ہوں گی۔

پی ایس بی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ جعلی یا مشکوک دستاویزات کی صورت میں متعلقہ کھلاڑی کو کیمپ میں شرکت، مالی معاونت یا کیش ایوارڈ کی فراہمی کے لیے نااہل قرار دیتے ہوئے مزید کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر جونیئر سطح پر عمر میں جعلسازی کو نہ صرف غیر منصفانہ مقابلوں بلکہ کھلاڑیوں کی جسمانی حفاظت اور کھیلوں کے نظام کی ساکھ کے لیے بھی خطرہ سمجھا جاتا ہے۔

نوٹیفکیشن میں شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ کچھ کھلاڑی غلط یا جعلی عمر کے دستاویزات کے ساتھ عمر کی مخصوص کیٹیگریز میں مقابلوں میں شریک ہوتے ہیں جس سے نہ صرف مستحق کھلاڑیوں کا حق متاثر ہوتا ہے بلکہ غیر مساوی جسمانی ساخت کے باعث ممکنہ طور پر چوٹ یا دیگر مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے