(ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے فنکاروں کی جانب سے مرحومہ اداکارہ عائشہ خان اور حمیرا اصغر کیلئے دعا کا اہتمام کیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کی دو فنکارائیں حمیرا اصغر اور عائشہ خان افسوسناک حالات میں اس دنیا سے رخصت ہوئیں، جن کی لاشیں ان کے فلیٹس سے کئی دن بعد ملی تھیں۔اس افسوسناک واقعے نے شوبز انڈسٹری میں مقابلے اور دباؤ کی فضا پر کئی سوالات کھڑے کر دیےجبکہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے حسی اور تنہائی پر بھی بحث چھڑ گئی۔
اس صورتحال کے پیش نظر توثیق حیدر اور لیلیٰ زبیری نے اسلام آباد میں ایکٹ پاکستان کے ساتھ مل کر فنکاروں، اینکرز اور اداکاروں کو اکٹھا کیا اور دونوں مرحومہ فنکاراؤں کےلیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر مرحومہ فنکاراؤں کی مغفرت اور ان کی زندگی میں کیے گئے کاموں کے لیے نیک کلمات کہے گئے۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس دعا کے اہتمام کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا، ’’اللہ مرحومہ بہنوں کی مغفرت فرمائے۔
