اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.10 قیمت فروخت : 40.17
  • یورو قیمت خرید: 325.88 قیمت فروخت : 326.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.91 قیمت فروخت : 373.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.05 قیمت فروخت : 186.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.31 قیمت فروخت : 202.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.70 قیمت فروخت : 914.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442800 دس گرام : 379600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405897 دس گرام : 347964
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6342 دس گرام : 5443
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

رجب بٹ کا شہزاد بھٹی کا چیلنج قبول کرکے 25جولائی کو پاکستان واپسی کا اعلان

20 Jul 2025
20 Jul 2025

(ویب ڈیسک) معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے شہزاد بھٹی کے وطن واپسی کے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے 25 جولائی کو وطن واپس آنے کا اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق مبینہ مذہبی معاملات کے باعث شہزاد بھٹی اور رجب بٹ کے درمیان تنازع چل رہا ہے جس کے دوران بھٹی نے پاکستان سےبیرون ملک منتقل  ہونے والے یوٹیوبر کو وطن واپس آنے کا چیلنج دیا۔رجب بٹ اور شہزاد بھٹی کے نئے تنازع کے بعد دونوں کے حامی بھی میدان میں آگئے ہیں اور حمایت کررہے ہیں۔

شہزاد بھٹی نے رجب بٹ کو  مبینہ  توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر دھمکی دی اور کہا کہ تم پاکستان آؤ تو تمھیں دیکھ لیں گے، بعد میں چاہے کوئی ادارہ لے جائے مگر تمھیں ایک بار سبق ضرور سکھاؤں گا۔شہزاد بھٹی نے رجب بٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم چاہے ایک مہینہ اور باہر گزار لو مگر پاکستان آؤ، یہ میرا تمھارے لیے چیلنج ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری کوئی ایک بھی ایسی چیز سامنے لے آؤ جس میں کسی غریب کے ساتھ زیادتی کی ہو یا پھر غلط الفاظ کا استعمال کیا ہو۔

دوسری جانب رجب بٹ نے شہزاد بھٹی کے چیلنج کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پہلے تو مجھے پاکستان نہیں آنا تھا لیکن اب پاکستان ضرور آؤں گا اور میں تمھارے چیلنج پر 25 جولائی کو وطن واپس آرہا ہوں، تم کسی مقام کا انتخاب کرلو کیونکہ لاہور میں تمھیں گھسنے نہیں دوں گا اور پنڈی تم آنہیں سکتے ہو۔

انہوں نے شہزاد بھٹی کو کہا کہ تم دین کے ٹھیکیدار نہیں جو مجھے سزا سناؤ، اگر میں نے کچھ غلط کیا ہے تو عدالتیں موجود ہیں اور مجھے اپنے اداروں پر مکمل یقین و اعتماد ہے۔رجب بٹ نے کہا کہ میں پاکستان سے بھاگا نہیں بلکہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے بیرون ملک آنا پڑا ہے، 25 جولائی کو آرہا ہوں جو کرسکتے ہو کرلینا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے