اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.10 قیمت فروخت : 40.17
  • یورو قیمت خرید: 325.88 قیمت فروخت : 326.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.91 قیمت فروخت : 373.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.05 قیمت فروخت : 186.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.31 قیمت فروخت : 202.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.70 قیمت فروخت : 914.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442800 دس گرام : 379600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405897 دس گرام : 347964
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6342 دس گرام : 5443
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

لاہور سے کراچی آنیوالا طیارہ حادثے سے محفوظ،جہاز میں سوارقیصر نظامی نے ساری کہانی سنادی

20 Jul 2025
20 Jul 2025

(ویب ڈیسک) لاہور سے کراچی آنے والی نجی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی،جہازمیں سوار سینئر اداکار قیصر نظامانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ٹکٹ کی تصویر شیئر کرکے ساری کہانی سنادی ۔

رپورٹ کےمطابق اداکارقیصر نظامی  کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ پرواز سے متعلق گفتگو کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس جہاز نے 19 جولائی ہفتے کو جب لاہور سے کراچی کے لیے اڑان بھرنی تھی تو پائلٹ نے ٹیک آف سے چند سیکنڈز قبل ایمرجنسی بریک لگادیا، اور پائلٹ کی اس حاضر دماغی کے سبب سیکڑوں افراد کی جانیں بچ گئیں۔

قیصر نظامانی کے مطابق حکام کا بتانا ہے کہ لاہور ائیرپورٹ کے رن وے پر پرندہ جہاز سے ٹکرا گیا تھا جس کے سبب پائلٹ کو بریک لگانی پڑی، اداکار کا کہنا تھا کہ طیارہ بڑے حادثے کا شکار ہوسکتا تھا۔سینئر اداکار نے ویڈیو پیغام میں ائیرپورٹ کے قریب رہائش پذیر لوگوں سے درخواست کی کہ برائے مہربانی آپ لوگ پرندوں کو گوشت اور دانہ وغیرہ نہ ڈالا کریں۔

انہوں نے کہا جو افراد یہ کرتے ہیں وہ دراصل انسانوں کی جانوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں، شکر اللہ کا کہ ہم آج ایک خطرناک حادثے سے بچ گئے ، پائلٹ نے جہاز کو کنٹرول کرلیا ورنہ کوئی بڑا سانحہ ہوسکتا تھا۔قیصر نظامانی کا کہنا تھا ہمارے ہاں ایوی ایشن میں تھوڑی سی ڈیویلپمنٹ کی ضرورت ہے اور وہ یہ کہ ہم صبح 8 بجے سے لاہور ائیرپورٹ پر ہیں اور اب شام ہوگئی ہے، 6 بج رہے ہیں، ابھی تک کچھ علم نہیں کہ ہم کب واپس کراچی پہنچیں گے۔ اتنا انتظار کو انٹرنیشنل ٹرمینل پر نہیں ہوتا جتنا یہاں کرنا پڑ رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے