اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.10 قیمت فروخت : 40.17
  • یورو قیمت خرید: 325.88 قیمت فروخت : 326.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.91 قیمت فروخت : 373.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.05 قیمت فروخت : 186.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.31 قیمت فروخت : 202.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.70 قیمت فروخت : 914.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442800 دس گرام : 379600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405897 دس گرام : 347964
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6342 دس گرام : 5443
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شادی کے لیے دعائیں بھی کرتی ہوں لیکن ہو نہیں رہی: نورین گلوانی

20 Jul 2025
20 Jul 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نورین گلوانی نے شادی سے متعلق خواہش کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی شادی سمیت انڈسٹری کے حوالے سے گفتگو کی۔

ایک سوال کے جواب میں نورین گلوانی نے کہا کہ وہ اپنی شادی کے لیے بھی دعائیں کرتی ہیں لیکن ان کی شادی نہیں ہو رہی۔

میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ آپ کیسے لڑکے سے شادی کرنے کی خواہش مند ہیں؟ جس کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ جانوروں اور قدرت سے محبت کرنے والا ہوں، عقلمند، دراز قد کے ساتھ ساتھ سپورٹس مین اور اچھی عادت والا بھی ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے شادی کیلئے لڑکے سمجھ نہیں آتے، سوشل میڈیا پر لوگ کمنٹس کرتے ہیں لیکن میں ان میسجز کو کھول کر دیکھتی ہی نہیں ہوں اور ڈیلیٹ کر دیتی ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے