اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

چاہت فتح علی خان کا نیا گانا ’’ڈسکو سنگر‘‘ ریلیز ہوگیا

19 Jul 2025
19 Jul 2025

(ویب ڈیسک) خودساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے اپنا نیا گانا "ڈسکو سنگر" ریلیز کردیا۔

چاہت فتح علی خان کے ریلیز کیے گئے  گانے نے  یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر ایک بار پھر دھوم مچا دی ہے۔گانے کی ویڈیو میں چاہت فتح علی خان ماڈل سونیا چوہان کے ساتھ اپنے مخصوص انداز اور بے ساختہ ڈانس کے ساتھ جلوہ گر ہوئے ہیں۔

گانے میں نہ صرف روایتی ڈسکو بیٹ شامل ہے بلکہ مزاحیہ بول اور دل چسپ اداؤں نے بھی مداحوں کو خوب محظوظ کیا۔چاہت فتح علی خان جو اپنے غیر روایتی گلوکاری انداز اور منفرد ویڈیوز کے باعث پہلے ہی انٹرنیٹ سنسیشن ہیں اس گانے کے بعد ایک بار پھر خبروں میں آ گئے۔

گانے کی ویڈیو میں چاہت فتح علی خان نے چڈا اور بنیان پہن رکھا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین انکی خود اعتمادی کو داد دے رہے ہیں۔چاہت علی خان نے سوشل میڈیا پر گانے کی ریلیز کے حوالے سے اپنے پیغام میں بتایا کہ یہ انکا 73 واں گانا ہے جو بہت بڑی کامیابی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے