18 Jul 2025
(ویب ڈیسک) ملتان میں مسکان نامی اسٹیج اداکارہ کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق اسٹیج اداکارہ مسکان کو ولید نامی شخص نے ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طور پراغواکر لیا۔ اداکارہ کی بہن کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی ار کے مطابق ملزمان نے اسٹیج اداکارہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی اور گھر سے باہر بلایا۔ گھر سے باہر نکلتے ہی ملزمان خاتون کو گھسیٹ کر گاڑی میں بیٹھاکر لے گئے۔
دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے،خاتون کے مبینہ اغواء ہونے سے قبل ریکارڈ کی ہوئی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے،ویڈیو میں اسٹیج اداکارہ مسکان کا کہنا تھا کہ مجھے اور میری فیملی کو ولید جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔
