اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

رجب بٹ بیرون ملک منتقل،یوٹیوبرکا وی لاگنگ سے عارضی طور پر وقفے کا اعلان

18 Jul 2025
18 Jul 2025

(ویب ڈیسک) ملک کے معروف ترین یوٹیوبر رجب بٹ نے حالیہ تنازع اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کے بعد پاکستان چھوڑ دیا ہے اور عارضی طور پر وی لاگنگ سے وقفے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کےمطابق رجب بٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے مواد میں مبینہ طور پر اسلامی شخصیات کی توہین کی ہے،جس پر لاہور ہائی کورٹ میں درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔رجب بٹ نے اپنی موجودہ لوکیشن ظاہر نہیں کی، تاہم حالیہ ٹک ٹاک لائیو سیشن میں انہوں نے دبئی اور پاکستان کے وقت کا ذکر کر کے بیرون ملک موجودگی کا اشارہ دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے ویلاگنگ چھوڑ دی ہے لیکن وہ ٹک ٹاک پر لائیو آتے رہیں گے۔اپنے لائیو سیشن میں رجب بٹ نے بتایا کہ وہ اپنی والدہ کی اجازت کے بغیر کوئی نیا وی لاگ اپ لوڈ نہیں کریں گے۔ ان کے بقول، اُن کی والدہ موجودہ صورتحال سے پریشان ہیں اور انہیں خود ایئرپورٹ چھوڑنے آئیں۔

رجب بٹ نے کہا کہ وہ وی لاگنگ کو خیرباد نہیں کہہ رہےلیکن فی الحال حالات بہتر ہونے کا انتظار کریں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وضاحت کے لیے ویڈیوز ریکارڈ کر چکے ہیں، جنہیں وہ مناسب وقت پر جاری کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے