(ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ غزالہ جاوید نے شادی شدہ لڑکیوں کومشورہ دیا ہے کہ شوہر سے جھگڑے کے بعد اپنی فیملی کو نہ بتائیں۔
تفصیلات کےمطابق اداکارہ غزالہ جاوید نےایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے تجربات شیئر کیے۔اداکارہ نے کہا کہ میرے پاس میاں بیوی کے درمیان ہونے والے جھگڑوں کی فون کالز آتی ہیں، میں لڑکیوں کو سمجھاتی ہوں کہ اگر شوہر سے لڑائی ہوگئی ہے تو تم اپنے گھر نہیں جاو گی اور شوہر سے ہونے والی ہر چھوٹی لڑائی کو اپنے والدین اور بہنوں کومت بتائیں۔
غزالہ جاوید کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کو اگر بات کرنی بھی ہے تو وہ اپنی کسی دوست یا کسی سمجھدار انسان سے کریں جو بات صرف اپنے تک رکھے اور آپ کو صحیح مشورہ دے، والدین اور بہنوں سے بات کرنے سے شوہر کی عزت کم ہوجاتی ہے،پھر جب گھر والے شوہر کو عزت نہیں دیتے تو بھی بیوی کو برا لگتا ہے۔
