17 Jul 2025
(ویب ڈیسک) مشہورومعروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق لاہور پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ تھانہ چوہنگ کی حدود میں پیش آیا جہاں رجب بٹ کا گھر واقع ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی اور اس کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے وقت گھر میں کوئی شخص موجود نہیں تھا،تاہم پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
