اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کی تحقیقات جاری، 10 سے زائد افراد کے بیان ریکارڈ

17 Jul 2025
17 Jul 2025

(لاہور نیوز) اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کی تحقیقات جاری، پولیس نے 10 سے زائد افراد کے بیان ریکارڈ کر لئے۔

بیان ریکارڈ کروانے والوں میں چوکیدار، قریبی دوست اور دیگر لوگ شامل ہیں، اداکارہ سے رابطے میں رہنے والے افراد کے سی ڈی آر نکالنے کا فیصلہ کر لیا گیا، اداکارہ کے رابطے میں افراد کی لوکیشن کیلئے ٹاور چیکنگ جاری ہے، لوکیشنز میچ کی جائیں گی۔

تحقیقاتی افسران نے 3 موبائل فونز اور ٹیبلٹ سے حاصل معلومات کا جائزہ لیا، فلیٹ سے ڈائری، یوٹیلیٹی بل اور گھر کے کرائے کی مئی 2024ء تک کی سلپ ملی ہے، تفتیشی حکام کا خدشہ ہے کہ حمیرا اصغر کی موت 7 اکتوبر کو ہوئی۔

اداکارہ کا فون آخری بار 7 اکتوبر کو شام 5 بجے تک استعمال ہوا، اداکارہ نے آخری میسج 7 اکتوبر 2024ء کو ساڑھے 5 بجے کے قریب بھیجا، تفتیشی حکام نے بتایا کہ حمیرا اصغر موت کے وقت مالی مشکلات کا شکار تھیں۔

پولیس حکام کے مطابق حمیرا اصغر کے الیکٹرانک گیجٹس سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیئے گئے، ڈیٹا ڈیلیٹ ہوا ہے تو ریکور کیا جائے گا، اداکارہ کے الیکٹرانک گیجٹس سے کوئی اہم چیز نہیں ملی، اداکارہ کا ایک بینک اکاؤنٹ لاہور اور دوسرا کراچی میں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے