اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نامور مزاحیہ اداکار البیلا کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے

17 Jul 2025
17 Jul 2025

(لاہور نیوز) نامور مزاحیہ اداکار البیلا کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے۔

1941ء میں گوجرہ میں پیدا ہونے والے اختر حسین نے پاکستانی سٹیج اور فلم میں البیلا کے نام سے شہرت پائی، البیلا نے اپنے کیریئر کا آغاز 70 کی دہائی میں لاہور سے کیا، انہوں نے پہلے سٹیج اور پھر فلم میں اداکاری شروع کی اور ٹی وی پر انہوں نے پنجابی زبان کے کھیل  اک سی بادشاہ  میں اکبراعظم کا کردار کیا۔

یہ کھیل مغل دور کی مشہور کہانی انارکلی کی پیروڈی تھا، ڈرامے میں البیلا کا کردار بہت سراہا گیا، ڈرامے میں شہزادہ سلیم کا کردار امان اللہ نے ادا کیا تھا، اس ڈرامے کے بعد ان کی جوڑی نے پھر سٹیج ڈراموں میں بھی بہت مقبولیت حاصل کی۔

البیلا نے لاتعداد تھیٹر ڈراموں میں کام کیا، ان کا شمار لاہور کے کمرشل تھیٹر کے مقبول ترین اداکاروں میں ہوتا تھا، البیلا نے 200 سے زیادہ فلموں میں بھی کام کیا، فلم ’’ وارداتیا‘‘ واحد فلم ہے جس میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

البیلا 17 جولائی 2004ء کو لاہور میں حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کرگئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے