اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.47 قیمت فروخت : 39.54
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.55 قیمت فروخت : 282.05
  • یورو قیمت خرید: 328.61 قیمت فروخت : 329.19
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.78 قیمت فروخت : 379.45
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.84 قیمت فروخت : 184.16
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.93 قیمت فروخت : 204.29
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.04 قیمت فروخت : 75.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.66 قیمت فروخت : 76.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 922.18 قیمت فروخت : 923.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 376400 دس گرام : 322700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 345031 دس گرام : 295806
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4317 دس گرام : 3705
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت: فلیٹ سے مالی بحران کے شواہد مل گئے

16 Jul 2025
16 Jul 2025

(لاہور نیوز) معروف اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کے حوالے سے تفتیش جاری ہے، جبکہ تفتیشی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ مالی بحران اور ممکنہ ذہنی دباؤ کا شکار تھیں۔

حکام کے مطابق اداکارہ کے فلیٹ سے مئی 2024 تک کے یوٹیلیٹی بلز اور کرائے کی سلپس ملی ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنے گھریلو اخراجات کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا کر رہی تھیں۔

اس کے علاوہ فلیٹ میں کپڑے دھونے کے شواہد بھی ملے ہیں، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ موت سے قبل وہ معمول کی گھریلو سرگرمیوں میں مصروف تھیں۔

تفتیشی افسران کا کہنا ہے کہ حمیرا اصغر کی لاش ان کے بیڈروم سے ملحقہ کمرے میں ملی جبکہ اس کمرے کے واش روم میں کپڑے پڑے ہوئے تھے اور بالکونی کا دروازہ کھلا ہوا تھا جو کیس کو مزید پراسرار بناتا ہے۔

تحقیقات کے دوران فلیٹ سے تین موبائل فونز اور ایک ٹیبلٹ برآمد کیا گیا، جنہیں قبضے میں  لے کر تجزیے کیلئے بھیج دیا گیا ہے، ڈیجیٹل شواہد کے مطابق اداکارہ نے اپنی موت سے چند گھنٹے قبل 7 اکتوبر 2024 کو شام 5 بجے تک اپنا فون استعمال کیا تھا اور 14 افراد سے رابطہ کیا، تاہم اس دوران ان سے کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے