اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.94 قیمت فروخت : 40.01
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.35 قیمت فروخت : 281.85
  • یورو قیمت خرید: 330.04 قیمت فروخت : 330.63
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.53 قیمت فروخت : 185.86
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.93 قیمت فروخت : 204.29
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.02 قیمت فروخت : 75.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 923.06 قیمت فروخت : 924.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 390200 دس گرام : 334500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357681 دس گرام : 306623
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4562 دس گرام : 3916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شادی جیسے بڑے فیصلے سے قبل 100 سال تک سوچیں: علیزہ سلطان

16 Jul 2025
16 Jul 2025

(ویب ڈیسک) معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان نے مشورہ دیا ہے کہ شادی جیسے بڑے فیصلے سے قبل 100 سال تک سوچیں۔

انسٹاگرام سٹوری میں علیزہ سلطان نے خواتین کو خبردار کیا کہ وہ زندگی کے اہم فیصلے میں جلد بازی نہ کریں بلکہ وقت لے کر سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔

علیزہ سلطان نے انسٹا سٹوری میں مزید لکھا ہے کہ صحیح شریک حیات کا انتخاب بہت ضروری ہے، اپنی زندگی کا یہ بڑا فیصلہ کرنے سے پہلے مکمل غور و فکر کریں کیونکہ ایک غلط فیصلہ پوری زندگی پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ فیروز اور علیزہ کی شادی 2018 میں ہوئی تھی لیکن 2022 میں طلاق ہو گئی، دونوں کے دو بچے ایک بیٹا، ایک بیٹی ہیں جن کی پرورش دونوں کر رہے ہیں، اداکار فیروز خان نے طلاق کے 2 سال بعد 2024 میں دوسری شادی کر لی تھی۔

علیزہ سلطان نے فیروز خان پر گھریلو تشدد کے الزامات بھی عائد کیے تھے جبکہ دونوں کے درمیان بچوں کی حوالگی اور کفالت کا کیس بھی طویل عرصے تک زیر سماعت رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے