
(لاہور نیوز) اداکارہ حمیرا کی موت کے معاملے میں نیا موڑ سامنے آ گیا ہے، جہاں ان کی بھابھی ہما سہیل نے الزام لگایا ہے کہ یہ خودکشی نہیں بلکہ قتل ہے۔
بھابھی نے سوال اٹھایا کہ فلیٹ کی کھڑکی کھلی کیسے تھی؟ یہ واقعہ کئی پہلوؤں سے مشکوک لگتا ہے۔
ہما سہیل نے انکشاف کیا کہ حمیرا کے شوبز میں کام کرنے پر گھر والے ناخوش تھے اور اسی بنا پر گھریلو کشیدگی بھی پائی جاتی تھی۔
اہل محلہ اور قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ حمیرا کئی ماہ سے گمشدہ تھی لیکن ان کے اہل خانہ نے نہ تو پولیس سے رابطہ کیا اور نہ ہی میڈیا پر کوئی خبر سامنے لائی گئی۔
ہما سہیل کے مطابق خاندان کا رویہ شروع سے سرد اور بے اعتنائی پر مبنی تھا۔
پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فرانزک رپورٹ آنے کے بعد معاملہ مزید واضح ہو سکے گا۔
دوسری جانب ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ مالک مکان، چوکیدار اور تین پڑوسیوں کو شامل تفتیش کر لیا گیا۔
حمیرا کے موبائل فونز کی فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے، اداکارہ مالی بحران کا شکار تھیں، حمیرا کے رابطہ کرنے پر کسی نے جواب نہ دیا۔
حمیرا نے واٹس ایپ پر ’ہیلو‘ کہا، کسی نے جواب نہ دیا ، اداکارہ نے بھائی سمیت 10 افراد سے رابطے کی کوشش کی، حمیرا نے لکھا ’ہیلو، میں تم سے بات کرنا چاہتی ہوں۔