اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ ماہا حسن کا کم عمری میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بننے کا انکشاف

15 Jul 2025
15 Jul 2025

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ ماہا حسن نے کم عمری میں پیش آنے والے ہولناک تجربے پر خاموشی توڑ دی۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران  اپنی زندگی کے سب سے دردناک لمحے سے پردہ اٹھاتے ہوئے اداکارہ ماہا حسن نے انکشاف کیا کہ انہیں کم عمری میں ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان سے بچپن میں نامناسب انداز میں بات کی گئی اور غلط انداز میں چُھو کر جسمانی طور پر ہراساں کیا گیا تاہم اُس وقت وہ اتنی کم عمر تھیں کہ انہیں اندازہ نہ ہو سکا کہ یہ سب کچھ غلط اور غیر اخلاقی ہے۔

ماہا نے بتایا کہ اس واقعے نے ان کی سوچ اور اقدار کو بری طرح متاثر کیا، ابتدا میں وہ اپنے ساتھ ہونے والے سلوک کا جواز ڈھونڈتی رہیں اور سوچتی تھیں کہ شاید اُس شخص کو ذہنی علاج کی ضرورت ہے۔ تاہم وقت گزرنے کے ساتھ انہیں احساس ہوا کہ ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی اس شخص کیخلاف ایف آئی آر درج نہیں کروائی، جس پر آج بھی انہیں پچھتاوا ہے کہ شاید دیگر لڑکیاں بھی اُس شخص کا نشانہ بنی ہوں۔

ماہا حسن نے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد ان کا دین سے تعلق بھی متاثر ہوا، لیکن بعد ازاں تھراپی اور نماز کے ذریعے انہوں نے ذہنی کیفیت پر قابو پایا اور اب دوبارہ ایمان کی جانب لوٹ چکی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے