اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.94 قیمت فروخت : 40.01
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.35 قیمت فروخت : 281.85
  • یورو قیمت خرید: 330.04 قیمت فروخت : 330.63
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.53 قیمت فروخت : 185.86
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.93 قیمت فروخت : 204.29
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.02 قیمت فروخت : 75.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 923.06 قیمت فروخت : 924.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 390200 دس گرام : 334500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357681 دس گرام : 306623
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4562 دس گرام : 3916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ حمیرا اصغر کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ سے کیا معلومات ملیں؟ پولیس حکام کی گفتگو

14 Jul 2025
14 Jul 2025

(لاہورنیوز) ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کا معاملہ، ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے کہا کہ واقعے کی بابت مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا تھا کہ قتل، خودکشی، حادثہ اور فطری موت کے پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، حمیرا اصغر کی لاش 9 ماہ پرانی ہے، میڈیکل رپورٹ میں ہی وجہ موت واضح ہوگی۔انہوں نے کہا کہ موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور ڈائری سے بھی کوئی اہم معلومات حاصل نہیں ہوئیں، فٹنس انسٹرکٹر سے رابطہ کر لیا گیا ہے، ادویات کے حوالے سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے کہا کہ اہل خانہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا جائیگا، حمیرا اصغر کے فلیٹ میں دروازوں پر اندر کی جانب کنڈی نہیں لگی ہوئی تھی، جو لاک دروازوں پر موجود ہیں وہ اندر اور باہر دونوں جانب سے لگائے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تاحال ایسے شواہد نہیں ملے کہ دروازے باہر سے لاک کئے گئے ہوں، چوکیدار نے فلیٹ کے مکینوں کو تعفن کے حوالے سے آگاہ کیا تھا، فلیٹ کے مکینوں نے چوکیدار کے بتانے پر بھی کوئی ردعمل نہیں دیا۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے کہا کہ تاحال واقعہ طبعی موت کا ہی ظاہر ہو رہا ہے، مزید جانچ جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles