اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کیا ہانیہ اور عاصم ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں؟سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر نے سوال کھڑے کردیے

14 Jul 2025
14 Jul 2025

(ویب ڈیسک) اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے درمیان دوبارہ بڑھتی ہوئی قربتوں کے اشارے سامنے آنے لگے ہیں۔

حال ہی میں ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ساحلِ سمندر پر گزارے لمحات کی تصاویرشیئر کی ہیں جس میں مختلف مناظر شامل تھے۔ ایک تصویر میں ہانیہ کسی کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر بیٹھی ہوئی دکھائی دیں جس نے ان کے اور عاصم اظہر کے دوبارہ تعلقات کی افواہوں کو ہوا دے دی۔ یہی نہیں بلکہ مداحوں کی توجہ ایک تصویر میں موجود ہانیہ کے پینڈنٹ پر بھی گئی جو بظاہر بالکل ویسا ہی دکھتا ہے جیسا عاصم اظہر نے اپنی حالیہ عید کی تصاویر میں پہنا تھا۔

سوشل میڈیا پر صارفین اس مشابہت کو محض اتفاق نہیں بلکہ حقیقت قرار دیتے ہوئے قیاس آرائیاں شروع کر دی ہیں کہ دونوں کے درمیان دوبارہ تعلقات قائم ہو چکے ہیں۔یاد رہے کہ ہانیہ اور عاصم 2019 میں ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعلقات میں تھے جبکہ 2020 میں ان کا بریک اپ ہو گیا تھا جس کے بعد عاصم نے میرب علی سے منگنی کی، جو اب ختم ہو چکی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے