اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پنجاب میں تھیٹر کے دوران ضابطے کی خلاف ورزی پر تین اداکاروں کو نوٹس جاری

13 Jul 2025
13 Jul 2025

(ویب ڈیسک) پنجاب آرٹس کونسل نے غیر اخلاقی رقص پر اسٹیج اداکارہ سجناں چوہدری اور مذہبی منافرت پر دو اداکاروں کو نوٹس جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق آرٹس کونسل پنجاب نے تھیٹر کے دوران غیر اخلاقی رقص کرنے پر اداکارہ سجناں چوہدری، وکی کوڈو اور امجد رانا کو شوکاز نوٹس جاری کر کے تین دن میں وضاحت طلب کرلی۔اپنے بیان میں آرٹس کونسل کے حکام نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مذہبی منافرت پر مبنی جملے استعمال کیے گئے۔ اداکاروں کا طرزعمل ڈرامہ قواعد و ضوابط اور ثقافتی پالیسی کے خلاف ورزی ہے۔

پنجاب آرٹس کونسل کا اداکاروں کو دو دن میں تحریری وضاحت جمع کرانے کا حکم دیا جبکہ وکی کوڈو اور امجد رانا کو ذاتی حیثیت میں کونسل دفتر پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ڈائریکٹر آپریشنز پکار مغیث عزیز نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی اور ثقافتی رواداری کو ٹھیس پہنچانا ناقابل قبول ہے، قواعد کی خلاف ورزی پر انضباطی کارروائی کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ فن کے نام پر کسی بھی مذہب یا قوم کی تضحیک برداشت نہیں کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے