اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.94 قیمت فروخت : 40.01
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.35 قیمت فروخت : 281.85
  • یورو قیمت خرید: 330.04 قیمت فروخت : 330.63
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.53 قیمت فروخت : 185.86
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.93 قیمت فروخت : 204.29
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.02 قیمت فروخت : 75.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 923.06 قیمت فروخت : 924.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 390200 دس گرام : 334500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357681 دس گرام : 306623
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4562 دس گرام : 3916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاس ورڈ مل گئے، پولیس نے اداکارہ حمیرا اصغر کے الیکٹرانک گیجٹس کھول لیے

12 Jul 2025
12 Jul 2025

(لاہورنیوز) ڈیفنس فیز 6 سے اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کا معاملہ، پولیس نے اداکارہ کے الیکٹرانک گیجٹس کھول لئے۔

پولیس حکام کے مطابق اداکارہ کے 3 موبائل فونز، ایک ٹیبلٹ اور ایک لیپ ٹاپ کو کھول لیا گیا، تمام پاس ورڈز ایک ڈائری میں موجود تھے، مزید جانچ کی جا رہی ہے۔حکام کے مطابق 2 افراد کے بیانات قلمبند کر لیے گئے، مزید 2 کو طلب کیا گیا ہے، اداکارہ جم اور بیوٹیشن کے پاس جاتی تھیں، اداکارہ کے جِم ٹرینر سمیت دیگر افراد سے بھی تفتیش کریں گے۔

پولیس حکام کے مطابق اداکارہ کا چند لوگوں سے مستقل رابطہ رہا ہے، اداکارہ کے بینک اکاؤنٹس کی بھی جانچ پڑتال کر رہے ہیں۔اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کئی سوالات چھوڑ گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ حتمی رپورٹ آنے تک کوئی نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا، تاہم ہر پہلو پر تفتیش جاری ہے۔

ایک باصلاحیت اداکارہ کی یوں خاموشی سے رخصتی نے میڈیا، عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک تلخ سوالیہ نشان میں مبتلا کر دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے