اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.94 قیمت فروخت : 40.01
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.35 قیمت فروخت : 281.85
  • یورو قیمت خرید: 330.04 قیمت فروخت : 330.63
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.53 قیمت فروخت : 185.86
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.93 قیمت فروخت : 204.29
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.02 قیمت فروخت : 75.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 923.06 قیمت فروخت : 924.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 390200 دس گرام : 334500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357681 دس گرام : 306623
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4562 دس گرام : 3916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

حمیرا اصغر کے والد نے بیٹی کی لاش وصول نہ کرنے کی خبروں کی تردید کر دی

12 Jul 2025
12 Jul 2025

(ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ میں مردہ پائی جانے والی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کے والد پہلی بار منظر عام پر آ گئے۔

گزشتہ روز اداکارہ حمیرا اصغر کو لاہور میں سپردِ خاک کر دیا گیا، اس دوران حمیرا اصغر کے والد نے میڈیا سے بھی گفتگو کی۔

 تدفین کے موقع پر ان کے والد سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ 9 مہینے سے بیٹی سے رابطے میں نہیں تھے، اب جو پوسٹ مارٹم رپورٹ آئی ہے اس پر کیا کہیں گے؟ اس سوال پر حمیرا اصغر کے والد ڈاکٹر اصغر علی کا کہنا تھا کہ مجھے اس حوالے سے کچھ بھی نہیں پتا، یہ ساری معلومات میرے بیٹے کو ہیں، میرے پاس سمارٹ فون بھی نہیں، میں ایک سادہ سا فون رکھتا ہوں۔

دوران گفتگو حمیرا اصغر کے والد نے بیٹی کی لاش وصول نہ کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم میں سے کسی نے بھی حمیرا کی لاش وصول کرنے سے انکار نہیں کیا، ابھی تو میڈیکل بھی نہیں ہوا تھا اس کے بعد ہی لاش ورثا کے حوالے کی جاتی ہے۔

بیٹی کے قتل کے حوالے سے تحقیقات ہونی چاہئیں ؟ اس سوال پر حمیرا کے والد نے انگلی آسمان کی طرف اٹھاتے ہوئے کہا کہ جو اللہ بہتر سمجھے گا وہی ہو گا۔

دوران گفتگو حمیرا اصغر کے کزن  نے میڈیا کو بتایا کہ چند روز قبل میری والدہ کی فوتگی کی وجہ سے ماموں گاؤں میں تھے اور صدمے میں تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے