اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

حمیرا اصغر کا واٹس ایپ پر کیا گیا آخری آڈیو میسج سامنے آگیا،اداکارہ نے یہ پیغام کسے بھیجا گیا تھا؟جانئے

11 Jul 2025
11 Jul 2025

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی جانب سے اپنی دوست کو بھیجا گیا آخری آڈیو میسج منظرِ عام پر آگیا۔

حمیرا اصغر کی در شہوار نامی دوست نے نجی ٹی وی چینل کو دیےگئے انٹرویو میں مرحومہ کا آخری آڈیو پیغام سنوایا جس میں حمیرا کی جانب سے اپنی دوست سے دعاؤں کی درخواست کی گئی تھی۔در شہوار کے مطابق یہ وائس نوٹ انہیں حمیرا نے ستمبر 2024 میں بھیجا تھا جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ 'معذرت میں بس مصروف تھی اور تمہارا فون نہیں اٹھا سکی، میں بہت خوش ہوں کہ تم مکہ میں ہو'۔

آڈیو نوٹ میں حمیرا کہہ رہی ہیں کہ 'اپنی کیوٹ سی دوست کے لیے دل سے بہت ساری دعائیں مانگنا، میرے کیرئیر کے لیے، دعاؤں میں ضرور یاد رکھنا'۔خیال رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے اس وقت ملی جب کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کے عدالت پہنچنے پر عدالتی بیلف ان کے گھر پہنچا اور فلیٹ کا دروازہ نہ کھولنے پر دروازہ توڑا گیا تو اداکارہ کی لاش برآمد ہوئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے