اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ حمیرا اصغر کی نماز جنازہ ادا،ماڈل ٹاون میں سپرد خاک کردیا گیا

11 Jul 2025
11 Jul 2025

(لاہور نیوز)معروف اداکارہ حمیرا اصغر کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں ماڈل ٹاون کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

رپورٹ کےمطابق اداکارہ حمیرا اصغر مرحومہ کی میت کراچی سے براستہ ایمبولنس لاہور پہنچائی گئی،اداکارہ کی میت کے ساتھ بھائی، بہنوئی اور دیگر لوگ بھی موجود تھے،اداکارہ حمیرا کی میت کو انکی رہائش گاہ کی  بجائےلاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن کیو بلاک میں واقع قبرستان  میں لایا گیا،جہاں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد پیاروں کی موجودگی میں اداکارہ کو سپرد خاک کردیاگیا۔

دوسری جانب حمیرا اصغر کے چچا محمد علی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا  کہ حمیرا2018میں کراچی شفٹ ہوئی تھی، وہ شوبزمیں کام کرنا چاہتی تھی وہاں خوش تھی لیکن حمیرا کےوالدین اس فیصلےسےخوش نہیں تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حمیرا پینٹنگ بناتی تھی اوراپنےکام میں خوش رہتی تھی جبکہ فون بند ہونےپرحمیرا سےکوئی رابطہ نہ کرسکے، میری بہن کا انتقال ہوگیا تھا ،ہم اس غم میں تھے لہذاہ ہماری فیملی کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے