اپ ڈیٹس
  • 315.00 انڈے فی درجن
  • 317.00 زندہ مرغی
  • 459.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.33 قیمت فروخت : 39.40
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.10 قیمت فروخت : 281.60
  • یورو قیمت خرید: 326.68 قیمت فروخت : 327.26
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.51 قیمت فروخت : 377.18
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.59 قیمت فروخت : 184.92
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.32 قیمت فروخت : 201.68
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.84 قیمت فروخت : 1.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.95 قیمت فروخت : 75.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.55 قیمت فروخت : 76.69
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.40 قیمت فروخت : 919.03
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 420400 دس گرام : 360400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 385364 دس گرام : 330364
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 5168 دس گرام : 4435
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ حمیرا اصغر کی میت ورثا نے وصول کرلی، کراچی سے لاہور کیلئے روانہ

11 Jul 2025
11 Jul 2025

(لاہور نیوز) اداکارہ حمیرا اصغر کی میت ورثا نے وصول کرلی، کراچی سے لاہور کیلئے روانہ ہوگئے۔

اداکارہ کے بھائی نوید اصغر نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حمیرا اپنی مرضی سے کراچی رہ رہی تھیں، کئی بار رابطے کی کوشش کی، حمیرا سے رابطہ نہ ہوسکا، حمیرا کی موت کیسے ہوئی؟ ابھی مکمل رپورٹ آنی ہے، واقعہ کی تفتیش جاری ہے، مالک مکان کا انٹرویو تک نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ معمہ حل نہ ہو سکا، تفتیشی ٹیم کو متوفیہ کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے، پولیس نے اداکارہ کے آخری وقت میں رابطے میں افراد سے تفتیش کا فیصلہ کر لیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جن افراد کی کالز یا میسج ہیں ان کو طلب کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ پولیس حکام نے بتایا کہ نجی آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کا بیان قلمبند کرلیا ہے، حمیرا اصغر کی لاش دو روز قبل کراچی ڈیفنس میں واقع فلیٹ سے ملی تھی، پولیس حکام کا کہنا تھا ہے اداکارہ کی لاش ممکنہ طور پر 6 ماہ سے زیادہ پرانی لگتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے