اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 332.39 قیمت فروخت : 332.98
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 383.29 قیمت فروخت : 383.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.89 قیمت فروخت : 187.22
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.24 قیمت فروخت : 204.60
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.01 قیمت فروخت : 75.14
  • کویتی دینار قیمت خرید: 922.23 قیمت فروخت : 923.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 391300 دس گرام : 335500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 358689 دس گرام : 307539
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4505 دس گرام : 3866
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صدر، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کے خلاف مہم چلانے والوں کو جانتے ہیں: محسن نقوی

10 Jul 2025
10 Jul 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ صدر، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو نشانہ بنانے والی بدنیتی پر مبنی مہم کے پیچھے افراد سے بخوبی واقف ہیں۔

ایکس پر پیغام میں محسن نقوی نے لکھا کہ میں واضح طور پر کہہ چکا ہوں کہ نہ تو صدر کو استعفیٰ دینے کے لئے کہا جا رہا ہے، اور نہ ہی اس قسم کی کوئی بات زیرِ غور ہے کہ آرمی چیف صدارت کا منصب سنبھالنے کے خواہاں ہیں۔

انہوں  نے یہ بھی لکھا کہ صدر پاکستان کے مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ مضبوط اور احترام پر مبنی تعلقات ہیں، انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ میں جانتا ہوں یہ جھوٹ کون پھیلا رہا ہے، وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں، اور اس پروپیگنڈے سے کس کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

محسن نقوی نے مزید لکھا کہ فیلڈ مارشل کی واحد توجہ پاکستان کی مضبوطی اور استحکام پر مرکوز ہے اور کسی چیز پر نہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو لوگ اس جھوٹے بیانیے میں ملوث ہیں، دشمن غیر ملکی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر جو کرنا چاہتے ہیں کر لیں، جہاں تک ہمارا تعلق ہے، ہم پاکستان کو دوبارہ مضبوط بنانے کے لئے جو بھی ضروری ہوگا وہ کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے