اپ ڈیٹس
  • 315.00 انڈے فی درجن
  • 317.00 زندہ مرغی
  • 459.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.33 قیمت فروخت : 39.40
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.10 قیمت فروخت : 281.60
  • یورو قیمت خرید: 326.68 قیمت فروخت : 327.26
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.51 قیمت فروخت : 377.18
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.59 قیمت فروخت : 184.92
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.32 قیمت فروخت : 201.68
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.84 قیمت فروخت : 1.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.95 قیمت فروخت : 75.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.55 قیمت فروخت : 76.69
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.40 قیمت فروخت : 919.03
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 420400 دس گرام : 360400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 385364 دس گرام : 330364
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 5168 دس گرام : 4435
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا سروے مکمل، لاہور میں 84 خستہ حال عمارتوں کا انکشاف

08 Jul 2025
08 Jul 2025

(لاہور نیوز) پنجاب بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے لاہور میں 84 خستہ حال عمارتوں کی نشان دہی کر لی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول محمد وقاص کے مطابق مون سون سیزن میں انسانی جانوں کے تحفظ کے پیش نظر پنجاب بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی  نے لاہور شہر میں مخدوش عمارتوں کا سروے مکمل کر لیا ہے، اندرون لاہور سمیت 9 ٹاؤنز میں 84 خستہ حال عمارتوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ داتا گنج بخش زون میں 42، سمن آباد میں 13، شالیمار زون میں 3، راوی زون میں 13، واہگہ زون 10 اور عزیز بھٹی زون میں 3 عمارتیں خطرناک قرار دی گئی ہیں۔

 

محمد وقاص نے کہا کہ والڈ سٹی میں گزشتہ سال 600 خستہ حال عمارتوں کی نشاندہی ہوئی، جن میں سے 400 عمارتیں مکینوں کے تعاون سے مرمت کروا لی گئیں جبکہ 130 عمارتیں والڈ سٹی نے اپنے وسائل سے مرمت کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ والڈ سٹی میں 12 سے زائد عمارتیں حالیہ سروے میں بھی انتہائی مخدوش قرار دی گئی ہیں جنہیں خالی کروا لیا گیا ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے