اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب: مجوزہ بلدیاتی قانون میں بڑی تبدیلیوں کو حتمی شکل دینے کی تیاری شروع

03 Jul 2025
03 Jul 2025

(لاہور نیوز) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، مجوزہ بلدیاتی قانون کیلئے بڑی تبدیلیوں کو حتمی شکل دینے کی تیاری شروع کر دی گئی۔

ضلع کی سطح پر قائم اتھارٹی کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر کی جگہ عوامی نمائندے ہونگے، مجوزہ بلدیاتی قانون میں خواتین اور اقلیتی نمائندوں کے براہ راست انتخاب کی تجویز دی گئی ہے۔

تجاویز بلدیاتی انتخابات کیلئے قائمہ کمیٹی برائے بلدیات کے اجلاس میں سامنے آئی ہے، پنجاب اسمبلی میں منعقدہ اجلاس کی صدارت چیئرمین پیر اشرف رسول نے کی، بلدیاتی انتخاب میں حصہ لینے والے اقلیتی نمائندگان کا انتخاب براہ راست کیا جائے، اجلاس میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اقلیتی امور فیلبوس کرسٹوفر نے تجویز پیش کی۔

اقلیتی نمائندوں کے براہ راست انتخاب سے حقیقی قیادت سامنے آئے گی، بلدیات کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں تجویز کثرت رائے سے منظور کر لی گئی، بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے مجوزہ قانون قائمہ کمیٹی کو بھجوایا گیا تھا، فیلبوس کرسٹوفر  نے کہا کہ اقلیتی نمائندگان کے براہ راست انتخاب کیلئے اسمبلی میں اتفاق رائے ہے۔

کمیٹی مجوزہ قانون سے متعلق آئندہ اجلاس میں حتمی رپورٹ منظوری کیلئے پیش کریگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے