03 Jul 2025
(لاہور نیوز) ٹریفک پولیس نے سیف سٹیز کی مدد سے ای چالان نادہندگان کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا۔
سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق اب لاہور کے ساتھ پنجاب بھر میں ای چالان نادہندہ گاڑیاں پکڑی جائیں گی، لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹریفک اور پی ایچ پی کو وارڈنز ایپ سے منسلک کر دیا گیا ہے۔
سی ٹی او ڈاکٹر اطہر وحیدکا کہنا ہے کہ رواں ہفتے سے پنجاب بھر میں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن ہو گا، پہلے صرف لاہور میں مخصوص ٹیمیں ای چالانز کی وصولیاں کر رہی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نئے سسٹم کے بعد تمام وارڈنز اور پی ایچ پی کے اہلکار ای چالانز کی وصولیاں کر سکیں گے۔
سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں سسٹم کے آغاز سے بڑے پیمانے پر وصولیاں متوقع ہیں۔
