02 Jul 2025
(لاہور نیوز) ڈولفن سکواڈ کا موبائل چوروں کیخلاف ایکشن،لاری اڈہ پرشہریوں کے قیمتی موبائل چوری کرکے فرار ہونیوالے 2 ملزمان کوگرفتار کر لیا۔
ڈولفن ٹیم نے سنیپ چیکنگ کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا،ملزمان دوسرے شہروں سے آئے مسافروں کے موبائل چوری کرتے تھے۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 2 موبائل فون برآمد کر لئے،ملزمان نوید اورعلی سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں، ملزمان کو تھانہ لاری اڈا کے حوالے کر دیا گیا۔
