اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گجرپورہ: قیمتی موبائل فونز اور موٹر سائیکل ہتھیانے والا ملزم گرفتار

01 Jul 2025
01 Jul 2025

(لاہور نیوز) گجرپورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا ایپ پر خریدار بن کر قیمتی موبائل فونز اور موٹر سائیکل ہتھیانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تھانہ گجرپورہ پولیس کے مطابق موٹرسائیکل، قیمتی موبائل فونز کی خریدوفروخت کیلئے ایپ پر بطور خریدار مالک سے رابطہ کرتے تھے اور چیک کرنے کے بہانے موٹرسائیکل اور قیمتی موبائل فونز سمیت رفوچکر ہو جاتے تھے، گروہ کے سرغنہ علی شہباز کو سی سی ٹی وی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ گروہ کا سرغنہ ریکارڈ یافتہ ملزم علی شہباز جعلی نمبرپلیٹ والی گاڑی سمیت گرفتار ہوا، ملزم علی شہباز  نے لاہور، فیصل آباد اور اسلام آباد میں خریدار بن کر وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے

ایس پی سول لائن نے بتایا کہ ملزم گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ کا استعمال کرکے وارداتیں کرتے تھے،ملزم کے قبضہ سے پستول و گولیاں، جعلی نمبر پلیٹ والی لگژری گاڑی اور 4 قیمتی موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے