01 Jul 2025
(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور پی ٹی آئی کی رہنما یاسمین راشد کی دو مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ تین جولائی کو سنائے گی۔
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے 2 مقدمات میں یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے، اب دونوں مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر فیصلہ 3 جولائی کو سنائے جانے کا امکان ہے۔یا جائے گا۔
