01 Jul 2025
(لاہور نیوز) شاہدرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 18سالہ نوجوان زخمی ہو گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق زخمی احمد کو طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،نوجوان کو ٹانگ پر گولی لگی ،حالت خطرے سے باہر ہے۔
اہلخانہ نےبیان دیا کہ احمد گھر کے باہر کھڑا تھا نامعلوم شخص نے گولی ماری ۔
ترجمان پو لیس کے مطابق معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں جلد حقائق سامنے آئیں گے۔
