اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مون سون بارشوں سے 18 افراد جاں بحق، پنجاب میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

30 Jun 2025
30 Jun 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر پی ڈی ایم اے نے مون سون الرٹ فیکٹ شیٹ جاری کر دی جس میں پنجاب کے دریاؤں، بیراجز اور ڈیمز میں پانی کی سطح، مون سون بارشوں کی صورتحال اور نقصانات کے تازہ ترین اعداد و شمار شامل ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مری، لاہور، شیخوپورہ، اٹک، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، حافظ آباد، چکوال اور ڈیرہ غازی خان میں بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

فیکٹ شیٹ کے مطابق رواں مون سون سیزن کے دوران اب تک 18 شہری جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں 11 بچے، 3 خواتین اور 4 مرد شامل ہیں جبکہ 57 شہری زخمی اور 27 گھر متاثر ہوئے ہیں، زیادہ تر اموات کچے اور خستہ حال مکانات و چھتیں گرنے کے باعث ہوئیں جبکہ خانیوال اور اوکاڑہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 شہری اور منڈی بہاؤالدین میں کرنٹ لگنے سے 2 بچے جاں بحق ہوئے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق مون سون بارشوں کا پہلا سپیل یکم جولائی تک جاری رہے گا جبکہ صوبے کے تمام دریاؤں اور بیراجز میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے تاہم لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ موجود ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ حکومتی ہدایات کے مطابق متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے