28 Jun 2025
(ویب ڈیسک) سکولوں میں حساب پڑھانے والے اساتذہ کو ترقیاں دینے کا اعلان کر دیا گیا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کی ایکولینس کمیٹی نے ترقیوں کا اعلان کیا۔
جاری کردہ مراسلہ کے مطابق میتھ میں بی ایس ڈگری کو سولہ سالہ ڈگری تصور کیا جائے گا، دو سالہ کمپیوٹیشنل میتھ میں ایم سی ہولڈرز اساتذہ کو بھی ترقی ملے گی، اپلائیڈ اور پیور میتھ میں دو سالہ ایم ایس سی ڈگری ہولڈرز کو بھی ترقیاں دی جائیں گی۔
اس سے قبل میتھ مضامین والے اساتذہ کو محکمانہ ترقیوں کی فہرست میں شامل نہیں کیا جاتا تھا، مذکورہ اساتذہ عرصہ دس سال سے ترقیوں کے منتظر تھے۔
صوبائی صدر پی ٹی یو کاشف شہزاد کا کہنا تھا کہ دیگر مضامین میں بی ایس اساتذہ کو بھی ترقیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے۔
