28 Jun 2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں ایک اور مبینہ پولیس مقابلہ ، دو ڈاکو مارے گئے۔
سی سی ڈی ذرائع کے مطابق مبینہ پولیس مقابلہ تھانہ نشتر کی حدود میں ہوا، مبینہ مقابلہ سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن کی جانب سے کیا گیا، مارے گئے دونوں ڈاکو زیر حراست تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈاکوؤں کو ریکوری کے لئے نشتر تھانہ کی حدود میں لے جایا گیا، اس دوران ڈاکوؤں کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے دوران دونوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے، زیر حراست زخمی ملزمان ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔
