اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

انسداد منشیات کا عالمی دن: اے این ایف کی لاہور میں خصوصی تقریب

27 Jun 2025
27 Jun 2025

(لاہور نیوز) ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کے زیر اہتمام انسداد منشیات کے عالمی دن 26 جون کی مناسبت سے الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عبدالمعید (ہلال امتیاز ملٹری) تھے، اے این ایف کے شہداء کے اہل خانہ سول و ملٹری اداروں کے نمائندگان، یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، قومی کھلاڑیوں، معروف سماجی شخصیات، ڈاکٹرز، طلبہ، این جی اوز اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

 

 

 

ریجنل ڈائریکٹر اے این ایف پنجاب نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اے این ایف کے مشن، جدوجہد، شہدا کی قربانیوں اور منشیات کے خلاف  جاری مہم پر روشنی ڈالی۔ 

ڈاکٹر امجد ثاقب، ڈاکٹر معید یوسف اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے بھی حاضرین سے خطاب کیا، تقریب کی میزبانی کے فرائض ڈاکٹر ناصر بیگ اور منیزے معین نے ادا کیے، گورنمنٹ کالج کے سٹوڈنٹس نے سبق آموز اور فکر انگیز خاکہ پیش کیا۔

نوجوان گائیک فراز بٹ نے خوبصورت ملی نغمہ پیش کیا، تقریب کے اختتام پر شرکاء  نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نہ صرف خود منشیات سے دور رہیں گے بلکہ دوسروں کو بھی اس لعنت سے بچانے کے لیے عملی کردار ادا کریں گے تا کہ پاکستان کو منشیات سے پاک ایک صحت مند اور خوش حال معاشرہ بنایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے