اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے ساتھ مسافر بوگیوں سے متعلق بڑا فیصلہ لے لیا

27 Jun 2025
27 Jun 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان ریلویز نے ملک میں چلنے والی 16 مسافر ٹرینوں سے 30بوگیاں کم کردیں۔

محکمہ ریلویز کے نوٹیفکیشن کے مطابق ریلوے کو مسافر بوگیوں کی کمی کا سامنا ہے جس کی بنا پر ریلوے نے بولان میل سمیت 16 ٹرینوں سے 30 بوگیاں کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق ان ٹرینوں میں خبیر میل،تیز گام ،ہزارہ ایکسپریس، عوام ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، ملت ایکسپریس، ذکریا ایکسپریس اور  فرید ایکسپریس شامل ہیں۔ 

اس کے علاوہ قراقرم ایکسپریس، سبک رفتار،شاہ حسین ایکسپریس،پاکستان ایکسپریس،اسلام آباد ایکسپریس اور سکھر ایکسپریس بھی ان ٹرینوں میں شامل ہیں جن کی بوگیاں کم کی گئیں۔ محکمہ ریلویز نے کوئٹہ سے ہفتے میں 2 روز کراچی جانے والی بولان میل کو روزانہ کی بنیاد پر چلانے کے بجائے اس کی بھی 3 بوگیاں کم کرکے 12 سے 9 بوگیاں کردی ہیں۔ 

یاد رہے کہ وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی نے 25مارچ کو کوئٹہ کے دورے کے موقع پر بولان میل کو یکم اپریل سے روزانہ چلانے کا اعلان کیا تھا جس پر اب تک عمل نہیں ہوسکا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے