27 Jun 2025
(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا اختتام زبردست تیزی سے ہوا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس 2 ہزار 332 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 24 ہزار 379 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا جبکہ 100 انڈیکس دوران ٹریڈنگ 3 ہزار سے زائد پوائنٹس بڑھ کر 1لاکھ 25 ہزار کی حد عبور کرنے میں کامیاب رہا۔
مجموعی طور پر سٹاک مارکیٹ میں 484کمپنیوں میں کاروبارہوا،334 کمپنیوں کےشیئرز بڑھے،116کمپنیوں کےشیئرز کم ہوئےاور 76 کروڑ 92 لاکھ مالیت شیئرز کا کاروباری حجم 37 ارب روپے سے زائد رہا ۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 715 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 22 ہزار 46 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
