27 Jun 2025
(ویب ڈیسک) شہر کےعلاقوں گلشن راوی، نواں کوٹ، کوٹ لکھپت اور کاہنہ سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
ایدھی ترجمان کے مطابق گلشن راوی اورنج ٹرین سٹیشن کے قریب سے 36 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ،نواں کوٹ جھگیاں ناگرا چوک سے 30 سالہ خاتون مردہ حالت میں ملی۔چونگی امر سدھو شنگھائی پل کے قریب 35 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں ملا۔
کاہنہ 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، خاتون سمیت جاں بحق تمام افراد بظاہر نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں ، پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد لاشیں مردہ خانہ منتقل کر دی گئیں۔
