اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں میٹرک اور انٹر کے پریکٹیکل امتحان ختم کرنے پر غور

27 Jun 2025
27 Jun 2025

(لاہور نیوز) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکل امتحانات کے نظام میں اصلاحات پر غور شروع کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے پریکٹیکل ختم کر کے ان کی جگہ دس، دس نمبروں کے متبادل تحریری امتحانات لینے کی تجویز زیر غور ہے۔

پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز نے اس سلسلے میں چیئرمین ساہیوال بورڈ کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے جو پریکٹیکل امتحانات کے نئے طریقہ کار پر پالیسی مرتب کرے گی۔

کمیٹی کے ارکان فیڈرل بورڈ میں پہلے سے رائج اے ٹی پی نظام کا تفصیلی جائزہ لیں گے، جہاں یہ نظام پہلے ہی متعارف کرایا جا چکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر تجویز منظور ہو گئی تو یہ نیا طریقہ کار سال 2027 سے صوبے بھر کے تمام تعلیمی بورڈز میں نافذ العمل ہو گا، انٹرمیڈیٹ سطح پر بھی گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کیلئے بیس، بیس نمبروں پر مشتمل متبادل تحریری پریکٹیکل متعارف کرایا جائے گا۔

بورڈ حکام کے مطابق اساتذہ اور طلبہ کی جانب سے موجودہ پریکٹیکل نظام پر اعتراضات اور تشویش کے بعد نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ امتحانات کو زیادہ شفاف، معیاری اور قابلِ عمل بنایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے