27 Jun 2025
(لاہور نیوز) نواب ٹاؤن کے علاقے میں دوست نےفائرنگ کرکے نوجوان کو زخمی کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق 20سالہ علی کو اس کے دوست عرفان نے فائرنگ کرکے زخمی کیا،علی اپنے دوست عرفان کے ساتھ کھانا کھانے آیا تھا،شوکت خانم ہسپتال کےقریب تلخ کلامی پرعرفان نے فائرنگ کر دی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ زخمی کوجناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا،معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
