27 Jun 2025
(لاہور نیوز) نشتر کالونی کے نجی ہسپتال سے ملنے والی غیر ملکی خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی۔
مقتولہ چومبا کیرن زیمبیا کی شہری تھی اور لاش چھوڑ کربھاگنے والا اس کا ہی ساتھی نکلا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آئی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق مقتولہ چومبا کیرن کو ہسپتا ل میں چھوڑنے والے شخص کی شناخت ولیری نکومبو (Valerie nkombho) کے نام سے ہوئی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ملزم خاتون کو چھوڑ کر فرار ہو رہا ہے، ڈاکٹروں نے خاتون کو چیک کیا تو پتہ چلا کہ وہ پہلے ہی دم توڑ چکی ہے۔
پولیس کےمطابق خاتون اور ملزم دونوں نشتر ٹاؤن گلشن مدینہ کالونی میں کرائے پر رہتے تھے، ملزم خاتون کو کرائے کی گاڑی میں ہسپتال لے کر آیا تھا، ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
